خود کفالت کیلئے سویا بین، دالیں، سبزیاں اگانے کا منصوبہ
گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر )زرعی اجناس(سویا بین، دالیں، سبزیاں)اشیائے ضروریہ کی ڈیمانڈ کے مطابق جو فصلیں پہلے کاشت کی جاتی تھیں انہیں بحال کریں تاکہ کسان خوشحال ہو اور پاکستان زرعی شعبے میں دوبارہ سے خودکفیل ہو۔
ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن وزیر اعلٰی پنجاب ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ نے ڈپٹی کمشنر دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ طارق قریشی بھی ہمراہ موجود تھے ۔ قبل ازیں انہوں ڈپٹی کمشنر دفتر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کی اور مہنگائی کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین بٹ نے انہیں پرائس کنٹرول میکانیزم، ناجائزمنافع خوری کی روک تھام کیلئے اقدامات بارے بریفنگ دی۔ وزیر اعلٰی مریم نوازشریف کے خصوصی احکامات پر روٹی کی سستے داموں فروخت کے ضلعی انتظامیہ نے اپریل 2024 سے اب تک ایک کروڑ 80 روپے جرمانہ عائد کیا ہے ۔ سلمیٰ بٹ نے کہا کہ مہنگائی کی روک تھام وزیر اعلٰی کی اولین ترجیحات میں ہے ، ناجائزمنافع خوری، سپلائی چین اور ڈیمانڈ کے مطابق ضروریات زندگی کی وافر، راست قیمت پر فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔