عید میلاد النبی پر بہترین سکیورٹی دینگے :ڈی سی حافظ آبا د
حافظ آبا د(نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبد الرزاق اور ڈی پی او فیصل گلزار نے کہا ہے کہ حضور نبی کریمؐ کا یوم ولادت باسعادت انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائیگا۔
۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے عید میلاد النبی ؐ کے جلوسوں اور دیگر محافل کی سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے جائینگے ۔ علما کرام عید میلاد النبی ؐ کی محافل اور دیگر پروگراموں میں عوام کو حضور نبی کریمؐ کے اُسوہ حسنہ ، ارشادات پر عمل کرنے کی تلقین کریں تا کہ ہمارا معاشرہ امن کا گہوارہ بنے اور آپس میں مذہبی ہم آہنگی ،رواداری ، صبرو تحمل اوربھائی چارہ کو فروغ مل سکے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ضلعی امن کمیٹی اور بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنر ل حمد اﷲ، مقامی علماء کرام ، مسیحی برداری کے نمائندے ، کمیٹی کے دیگر اراکین اور ضلعی انتظامیہ ،پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے ۔ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ ہمیں اپنی دنیا اور آخرت کو بہتر بنانے کیلئے حضور نبی کریمؐ کے احکامات اور انکی سنت پر عمل کرنا چاہیے ۔