گیپکو ہیڈ کوارٹر میں جشنِ میلاد مصطفیؐ کے حوالے سے تقریب
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گیپکو کے جنرل منیجر آپریشن مظہر نوید نے کہا ہے کہ نبی آخرالزامانؐ کی رحمت تمام جہانوں اور ادوار پر محیط اور زمان و مکان کی قیود سے ماوراء ہے ، وجہ کائنات حضرت محمدؐ سے والہانہ محبت کامل ایمان کی نشانی ہے ۔
محسن کائنات حضرت محمدؐ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر ہر دور کے بحرانوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے ۔ اِن خیالات کا اظہار انہوں نے گیپکو ہیڈ کوارٹر میں جشنِ میلاد مصطفیؐ کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے مولانہ عتیق الرحمن نے بھی خطاب کیا جبکہ محمد اکبرعلی قادری،، صفدر علی قادری،رانا نوید اقبال، محمد وکیل نے نعت کا نذرانہ پیش کیا۔