سرکار دو عالم ؐ کی زندگی امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ :صاحبزادہ مقصود افضل
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )تحصیل ڈسکہ کا سب بڑا عیدمیلادالنبی ؐ کا جلوس آدمکے چیمہ شریف میں نکالا گیا جلوس کی قیادت قاری مقصود افضل اورصاحبزادہ منصور افضل ودیگرنے کی۔۔۔
جلوس آدمکے نئی آبادی سے شروع ہوکرمختلف دیہات سے ہوتا ہوا آدمکے اڈا میں اختتام پذیر ہوا ۔صاحبزادہ مقصود افضل اور صاحبزادہ منصور افضل نے کہاکہ حضور اکرم ؐ کا میلاد زندگی کی آخری سانس اور خون کے آخری قطرے تک مناتے رہیں گے ، اس راہ میں کسی کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی، میلاد النبی ؐ منانا اوران سے اپنی محبت کا اظہار کرنا اہل ایمان کا فرض ہے سرکار دو عالم حضر ت محمد ؐ کی زندگی امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے ۔