وزیرآباد میں بین الا قوامی محفل حسن قرات کا انعقاد
وزیرآباد(نا مہ نگار)صوت القرآن کے زیر اہتمام جامع مسجد امیر حمزہ میں 25ویں سالانہ بین الا قوامی محفل حسن قرات کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں قاری عیدی شعبان آف تنزانیہ،قاری محمود کمال النجار قاری صلاح سلیمان،محمود منصور حسونہ آف مصر،مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب بریگیڈئیر (ر)بابر علاؤ الدین،اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ،عبد السلام عزیزی،قاری وسیم اللہ امین،قاری حماد انور نفیسی،قاری خادم بلال مجددی،عامر مشتاق چودھری،محمد قاسم،شیخ بلال احمد،احمد مرسلین،پروفیسر حافظ منیر احمد،علامہ محمد ابراہیم محمدی،کرنل (ر) وقار انور شیخ،ناصر محمود اللہ والے ،ڈاکٹر محمد جمال ناصر،سعید اللہ والے ،مولانا عاشق الٰہی،قاری محمد سلمان حبیب،قاری سعید احمد،حافظ ظہیر فاروقی،قاری محمد جنید،حافظ عمر رفیق،محمد عفان،افتخار حسین صدیقی،محمد اکبر بٹ،جنید اقبال،پروفیسر نسیم الرحمن،میاں مدثر نذیر،محمد طیب مغل،محمد الیاس مہر،ناصر،عرفان الٰہی ہیرا، سمیت علما کرام،معززین شہر،ماہرین تعلیم،دانشور اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔پروفیسر حافظ منیر احمد نے کہا کہ نظریاتی مملکت میں اس نظریہ کی اشاعت وترویج ہونی چا ہیے جس پر ملک کی بنیادیں کھڑی کی گئیں ،بابائے قوم نے قرآن کو مملکت کا آئین اور قانون کہا تھا قرآن کی اشاعت وترویج ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔بریگیڈئیر (ر)بابر علاؤ الدین اوراسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ نے بھی خطاب کیا ۔