کٹلری ایسوسی ایشن الیکشن ،فاؤنڈر گروپ نے میدان مار لیا

کٹلری ایسوسی ایشن الیکشن ،فاؤنڈر گروپ نے میدان مار لیا

وزیرآباد(نامہ نگار)پاکستان کٹلری اینڈ سٹین لیس یوٹینسلزمینوفیکچررزاینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن وزیرآباد کے الیکشن کارپوریٹ کلاس کے سلسلہ میں انتخابی میدان سجا ،پولنگ صبح 9 بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہی ۔

نتائج کے مطابق فاؤنڈر گروپ کے تمام ایگزیکٹوباڈی ممبر ز نے واضح اکثریت سے میدان مار لیا جبکہ مد مقابل ویژن گروپ کے واحد امیدوارکو 2 ووٹ پڑے ۔ کٹلری ایسوسی ایشن کے کارپوریٹ کلاس کے الیکشن میں فاؤنڈر گروپ کے امیدوار وں جمال بھٹہ ، تیمور ارشد میر ، ظفر اقبال بھٹہ،راجا تحسین اللہ خان ،محمد عظیم ، عادل رانا محمد عظیم ،مرزا عمیر اختر بیگ ،محمد نعمان ،فرقان احمد اور محمد ابراہیم نے واضح برتری سے فتح حاصل کی ہے جبکہ ویژن گرو پ کی جانب سے واحد امیدوار ندیم احمد مغل کو2ووٹ پڑے ۔ چیف الیکشنر کمشنر حمید اختر چڈھا جبکہ ممبران مرزا امان اللہ اور خواجہ شعیب نے فرائض ادا کئے ۔جیتنے والے امیدوارں کو چیئرمین فاؤنڈر گروپ حمزہ شکیل بھٹہ ،شکیل اعظم مہر لالہ محمد خلیل الیاس خان حبیب اللہ چودھری و دیگر نے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں