ہیڈبمبانوالہ:آ بی پرندوں کی آ مد ،شکار کی اجازت کا امکان

 ہیڈبمبانوالہ:آ بی پرندوں کی آ مد ،شکار کی اجازت کا امکان

ہیڈبمبانوالہ(نامہ نگار )بدلتے موسم کے ساتھ ہی آبی پرندوں کی آمد کا سلسلہ شروع، یکم اکتوبر کو شکار پر عائد پابندی ختم ہونے کا امکان شکاریوں نے بھی بندوقوں کی صفائی شروع کر دی۔

 تفصیلات کے مطابق بدلتے موسم کے ساتھ ہی ہر سال کی طرح آبی و جنگلی پرندوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جو نومبر تک جاری رہے گا ،سائبریا و دیگر ٹھنڈے علاقوں سے ہجرت کر کے آنے والے مہمان پرندوں میں مرغابی، کونج، مگ، سرخاب،کوٹ چمٹہ آئی بس،نڑی،تلیر، بیٹر،کملوئے وغیرہ شامل ہیں جو مارچ کے وسط تک نشیبی و میدانی علاقوں کی زینت رہیں گے ، یکم اکتوبر سے محکمہ جنگلی و آبی حیات کی جانب سے گزشتہ 6 ماہ سے عائد پابندی اٹھائے جانے کا امکان ہے جس کیلئے شکاریوں نے بھی اپنی بندوقوں کی صفائی اور کارتوسوں کی خرید شروع کر دی ۔ محکمہ وائلڈ لائف کے عملہ نے بھی غیر قانونی شکار کھیلنے والوں سے نمٹنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو شکار گاہوں کی نگرانی کریں گی اور غیر قانونی شکار کھیلنے والوں کو پکڑ کر بھاری جرمانے عائد کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں