عقیدہ ختم نبوت پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا :رضا ثاقب مصطفائی

عقیدہ ختم نبوت پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا :رضا ثاقب مصطفائی

حافظ آباد(نمائندہ دنیا ، نامہ نگار )ادارۃ المصطفی انٹر نیشنل کے سربراہ پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ، اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا، عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے مسلمان اپنی جانیں قربان کر دیں گے مگر عقیدہ ختم نبوت پر آنچ نہ آنے دیں گے ۔

 ان خیالات کا اظہار وہ حافظ آباد جمخانہ میں منعقدہ عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کے دوران کر رہے تھے ۔پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی کا کہنا تھا کہ عقیدہ ختم نبوت اُمتِ مسلمہ کا بنیادی مضبوط عقیدہ ہے ،عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کا قطعی اجماعی عقیدہ ہے ، اس پر بیسیوں آیاتِ قرآنیہ اور سینکڑوں احادیث صحیحہ مقبولہ شاہد و دالّ ہیں۔ قرآن مجید میں وارد لفظِ خاتم النبیین میں کسی قسم کی تاویل اور تخصیص کی گنجائش نہیں ہے ، تاویل و تخصیص کرنے والا قرآن مجیدکی تکذیب کرتا ہے ۔اُن کا کہنا تھا کہ چودہ صدیوں سے اُمتِ محمدیہ کا اس پر اجماع ہے کہ مدعی نبوت اوراس کے پیروکارخارج از اسلام اور مرتد ہیں۔ اسلام کی پوری تاریخ میں جب بھی کسی سر پھرے ، طالع آزما یا فتنہ پرداز نے اپنے آپ کونبی کہنے کی جرأت کی، مسلمانوں نے اس کا مقابلہ میدان جہاد میں کیا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہر مسلمان کا غیر متزلزل عقیدہ اور ایمان یہ ہے کہ حضور سرورِ عالم سیدنا محمدﷺ آخری نبی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں