سرکاری پارکنگ پلازہ 4 سال بعد بھی غیر فعال

سرکاری پارکنگ پلازہ 4 سال بعد بھی غیر فعال

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ کے واحد سرکاری پارکنگ پلازہ کو چار سال بعدبھی فعال نہ کیا جاسکا، 102 دکانوں کو نیلامی میں حاصل کرنے والے مالکان کو حتمی نوٹسز جاری کردئیے گئے لیکن دکانوں کا قبضہ نہیں دیا جاسکا۔۔۔

 جس سے میونسپل کارپوریشن کو سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان پہنچنے لگا ،پارکنگ پلازہ کی صفائی وستھرائی کی جاسکی اور نہ ہی لفٹ سمیت دیگر سہولیات فراہم کی گئیں، ذرائع کے مطابق پارکنگ پلازہ کی 102 دکانوں کی نیلامی چارسال قبل 2020 میں کی گئی تھی لیکن کارپوریشن حکام نے پارکنگ پلازہ میں بجلی وپانی کی سہولیات فراہم نہیں کیں اور 7 منزلہ پارکنگ پلازہ میں لفٹ بھی انسٹال نہیں کی جس کے خلاف بعض دکانداران نے عدالت سے رجوع کررکھا ہے کہ پارکنگ پلازہ کی مہنگے داموں لیز کی گئی لیکن سہولیات نہیں فراہم کی گئیں تاہم کارپوریشن حکام نے تمام دکانداروں کو دکانیں حوالے کرنے کیلئے حتمی نوٹسز جاری کردئیے لیکن تاحال کسی بھی تاجر نے قبضہ نہیں لیا تاہم کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ بجلی مہیا کردی گئی دیگر سہولیات کی بھی فراہمی کردی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں