ڈسکہ:مہینے سے زائد ریڈنگ لینے سے شہری پریشان

ڈسکہ:مہینے سے زائد ریڈنگ لینے سے شہری پریشان

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار)واپڈا سب ڈویژن نمبر1 ڈسکہ میں ریونیو بڑھانے کے ہتھکنڈوں پر شہری سراپااحتجاج بن گئے ، میٹر ریڈر ایک ماہ گزرنے کے بعدریڈنگ لیکر شہریوں کوٹیکسوں کیساتھ بھاری بل ارسال کرنے لگ پڑے ۔۔۔

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ بھی ڈال دی گئی علاقہ بھرمیں بجلی کے بلوں میں ہو شربا اضافہ کیا گیا ہے ، واپڈا سب ڈویژن نمبر1ڈسکہ نے اپنا ریونیو بڑھانے کا عجیب طریقہ اختیار کیا ہے ایک ماہ کا بل ارسال کرنے کی بجائے چالیس دن سے زائدکا بل ارسال کیاجارہا ہے ، ایس ڈی او سب ڈویژن نمبر1ڈسکہ کی آشیرباد سے میٹر ریڈروں نے بروقت ریڈنگ کرنے کی بجائے تاخیر کیساتھ میٹر ریڈنگ کرنا اپنا وطیرہ بنالیاہے ، واپڈ اسب ڈویژن نمبر1ڈسکہ میں ایسی صورتحال پائی گئی ہے جہاں پر شہریوں کو بھاری بل ارسال کئے گئے ہیں شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ میٹر ریڈر ز کی جانب سے ریڈنگ کا عمل انتہائی تاخیر کیساتھ کیاگیا ہے ، تقریباََ چالیس دنوں کے بعد ریڈنگ لی گئی ہے ،گھریلو صارفین کیساتھ انڈسٹری اور زرعی کنکشنز پر بڑے پیمانے پر ٹیکسوں کیساتھ بل ارسال کئے گئے ہیں، شہریوں نے وزیراعظم اور چیف ایگزیکٹو سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں