ٹوبہ :ڈی سی کی زیر صدارت کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس

ٹوبہ :ڈی سی کی زیر صدارت کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس

ٹو بہ ٹےک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنرٹوبہ ٹیک سنگھ نعیم سندھو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ڈ ی سی آفس میں ہوا،جس میں سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ اور دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔۔۔

 اس موقع پر غیر قانونی طور پر چلائے جانیوالے26میڈیکل سٹوروں اور کلینکس کے کیسوں کی سماعت ہوئی، اورتمام کیسوں کا بغور جائزہ لیا گیا، ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے ہدایت کی کہ ضلع میں جعلی وغیر معیاری ادویات کی فروخت کے گھناونے دھندے کی مکمل روک تھام کیلئے ڈرگ انسپکٹرز مزید متحرک ہو کر کام کریں، ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ممنوعہ اور زائد المعیاد ادویات فروخت کرنیوالے میڈیکل سٹورز مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ، جن میڈیکل سٹورز کے مالکان کو وارننگ دی گئی ہے اگر وہ دوبارہ خلاف ورزی کریں تو ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں