عالمی بینک کے تعاون سے نئی اسکیمیں شروع کرنے کااعلان

عالمی بینک کے تعاون سے نئی اسکیمیں شروع کرنے کااعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر ترقیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں ورلڈ بینک کے تعاون سے مختلف نئی ترقیاتی اسکیمیں شروع کی جائیں گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آ ج محکمہ ترقیات و منصوبہ بندی کے دفتر میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کے موقع پر کیا ۔اجلاس میں چیئرمین پی این ڈی نجم احمد شاہ ودیگر افسران بھی شریک تھے ۔اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبہ سندھ میں نئی ترقیاتی اسکیموں کے لیے ورلڈ بینک نے 450 ملین ڈالرز دینا تھے مگر اب تک صرف 200 ملین ڈالر دئیے گئے ہیں ۔وزیر ترقیات و منصوبہ بندی نے اس موقع پر کہا کہ ترقیاتی اسکیموں کو شروع کرنے کے لیے اقدامات کی رفتار تیز کی جائے جبکہ بقیہ رقم کے لیے وہ ورلڈ بینک سے بات چیت کریں گے اور امید ہے کہ وہ بقیہ رقوم بھی جلد از جلد جاری کر دیں گے کیونکہ ورلڈ بینک نے سندھ میں جاری ترقیاتی اسکیموں کی رفتار پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت کے اقدامات کی تعریف بھی کی ہے ۔ورلڈ بینک کے تعاون سے آبپاشی ،پانی،1122 ریسکیو اور سڑکوں کی نئی ترقیاتی اسکیمیں شروع کی جائیں گی۔ناصر شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے اسکیموں کو جلد از جلد شروع کیا جائے اور اس سلسلے میں فوری اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں