الائیڈ ہسپتال ٹو : انتظامی عہدوں پر غیر مستقل افسروں کی موجودگی نے معاملات درہم برہم کردیئے

الائیڈ    ہسپتال     ٹو   :    انتظامی    عہدوں    پر    غیر    مستقل    افسروں     کی     موجودگی      نے    معاملات    درہم    برہم    کردیئے

فیصل آباد(بلال احمد سے )الائیڈ ہسپتال ٹو انتظامی عہدوں پر عارضی تعینات کیے گئے افسروں کے سہارے چلنے لگا۔

علاجگاہ کی اے ایم ایس، ڈی ایم ایس اور نرسنگ سپرنٹنڈنٹ اور پرنسپل کی سیٹوں پر غیر مستقل افسروں کی موجودگی نے انتظامی معاملات درہم برہم کردیئے ہیں ۔ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایڈمن کے عہدے پر ڈاکٹر مرزا محمد علی جو کہ اے پی ایم او ہیں انہیں ایک بار پھر تین ماہ کے لیے عارضی بنیادوں پر عہدہ دیا گیا ہے ۔ ڈائریکٹر ایمرجنسی کی سیٹ چار سال سے خالی ہے جس پر اے ایم ایس بشری ناز کو اضافی عارضی چارج دے کرنوازا گیا ہے ۔ ڈپٹی میڈٰیکل سپرنٹنڈنٹ ایڈمن کی سیٹ بھی تین سال سے تعیناتی کی منتظر ہے جس پر میڈیکل افسرعمران اختر کو عارضی طور پر تعینات کیا گیاہے جبکہ قانون کے مطابق اس سیٹ پر سینئرمیڈیکل افسر کی تعیناتی ہونا تھی۔ ادویات سمیت جنرل سٹور کے معاملات دیکھنے کے لیے انتہائی اہم ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی سیٹ تین سال سے خالی ہے ۔ ڈی ایم ایس سٹور کی سیٹ پر بھی انتظامیہ کو کوئی افسر نہیں ملا۔سابقہ نرسنگ سپرنٹنڈنٹ میڈم نرگس کی چھ ماہ قبل ترقی اور تبادلے کے باعث سیٹ خالی ہونے پر ایم ایس نے جونیئر ہیڈ نرس شبانہ کو پہلے ڈپٹی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ بنایا اور ساتھ ہی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کے اضافی عہدے سے بھی نواز دیا ،نرسنگ پرنسپل کا عہدہ بھی میڈم فرخندہ کی وفات کے بعد سال سے خالی ہے اورمیڈم شمیم کی عارضی تعیناتی سے کام چلایا جا رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں