امامیہ آرگنائزیشن کی حسن نصراﷲ کی شہادت کیخلاف ریلی

 امامیہ آرگنائزیشن کی حسن نصراﷲ کی شہادت کیخلاف ریلی

بھلوال(نمائندہ دنیا) امامیہ آرگنائزیشن بھلوال کے زیراہتمام قائد حزب اﷲسید حسن نصراﷲ کی شہادت کے خلاف بھلوال میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں شیعہ تنظیموں کے عہدیداران اور شہریوں نے شرکت کی۔۔

امریکہ اور اسرائیل کیخلاف نعرے بازی کی امامیہ آرگنائزیشن بھلوال کے زیراہتمام قائد حزب اﷲ سید حسن نصراﷲ کی شہادت کے خلاف مرکزی امام بارگاہ سلیمان پورہ روڈ بھلوال سے ریلی نکالی گئی، ریلی میں شیعہ تنظیموں کے عہدیداران اور شہریوں نے شرکت کی۔ ریلی امام بارگاہ سلیمان پورہ بھلوال سے شروع ہو کر جامع چوک میں اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر مولانا غلام جعفر قمی خطیب مرکزی امام بارگاہ، سید اعجاز حسین شیرازی صدر پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل بھلوال، مہر احسن صدر آئی ایس او، مولانا نصر عباس، مولانا منظور حسین، مولانا سبطین شیرازی، لیاقت حیدری، سید واجد عمران، سید ظہیر عباس صدر شیعہ علماء کونسل تحصیل بھلوال بھی شریک تھے ، مقررین نے اپنے خطاب میں اسرائیل کی جانب سے قائد حزب اﷲ سید حسن نصراﷲ کی شہادت کی شدید مذمت کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ امریکہ کی پشت پناہی کے باعث اسرائیل انسانیت سوز دہشت گردی پر اتر آیا ہے جو کہ قابل مذمت ہے انہوں نے کہاکہ ہم شہدا کے وارث ہے کسی کی شہادت ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتی ہم غزاء، فلسطین سمیت پوری امت مسلمہ کے خلاف اسرائیل اور امریکہ کی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سید حسن نصراﷲ کی شہادت بہت بڑا سانحہ ہے ہمارا ہر نوجوان سید حسن نصراﷲ کے مشن کے آگے بڑھائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں