مسائل کے حل کیلئے مضبوط معاشی ماڈل ضروری :راغب نعیمی

مسائل کے حل کیلئے مضبوط معاشی ماڈل ضروری :راغب نعیمی

لاہور (سیاسی نمائندہ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نے کہا مسائل کے حل کیلئے مضبوط معاشی ماڈل کی ضرورت ہے ۔ملکی معاشی استحکام کیلئے طویل المیعاد منصوبوں پر توجہ مرکوز کی جائے ۔

 ہنرمند افرادی قوت میں اضافے پر توجہ اور صحت مند ماحول کی تشکیل کی جائے ، پاک چین دوستی اورسفارتی تعلقات ہمیشہ سے مضبوط اورمثالی رہے ہیں۔ چین کی مثبت پالیسیوں کے وجہ سے بلاتفریق مذہب وقوم کے تمام ترقی کے یکساں مواقع ملے ۔ یہی وجہ کے وہاں مسلمانوں کو مکمل مذہبی آزادی اورمعاشی حقوق میسرآئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ چین سے واپسی پر اپنے اعزاز میں جامعہ نعیمیہ میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں مفتی سعید احمد نقیبی، مولانا راشد علی، عامر حسین قریشی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے مزید کہا چین میں پہلے مرحلے میں معاشرتی بدلاؤ لایا گیا اور باہمی تفریق کی جڑیں کاٹی گئیں۔ دوسرے مرحلے میں بڑھتی معاشرتی ضروریات اور وسائل کی کمی سے نمٹنے پر توجہ دی گئی۔ آخری مرحلے میں چین نے غربت کے مکمل خاتمے پر کام کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں