اسسٹنٹ کمشنرکمالیہ اقرا ناصر کاٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

 اسسٹنٹ کمشنرکمالیہ اقرا ناصر  کاٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

کمالیہ(نمائندہ خصوصی )اسسٹنٹ کمشنرکمالیہ اقرا ناصر نے سابق ایم پی اے و ہیلتھ ٹیم وزیراعلٰی پنجاب کی کوآرڈینیٹر نازیہ راحیل کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔۔۔

ہسپتال انتظامیہ نے موجودہ سہولتوں اور ادویات کے بارے میں مکمل بریفنگ دی ، نازیہ راحیل نے ہسپتال میں مزید سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی اور سہولتوں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے وزیر اعلی پنجاب کو اپنی تجاویز بھجوانے کی یقین دہانی کروائی ۔ اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے نازیہ راحیل ہسپتال کے مختلف وارڈز کا بھی معائنہ کیا ،مریضوں سمیت تیمارداروں کی شکایات سنیِں اور فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں