پیاز5،ٹماٹر30،ادرک10روپے کلو مہنگی:سرکاری نرخنامے بھی نظرانداز

پیاز5،ٹماٹر30،ادرک10روپے کلو مہنگی:سرکاری نرخنامے بھی نظرانداز

لاہور( کامرس رپورٹر سے )صوبائی دارالحکومت میں سبز مصالحے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، پیاز ،ادرک اور ٹماٹر کے نرخوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔سرکاری ریٹ لسٹ میں پیاز کی قیمت میں پانچ روپے کا اضافہ ہو گیا۔

جس کے بعد پیاز کے سرکاری نرخ 145 روپے کلو ہوگئے جبکہ مارکیٹ میں پیاز 170 روپے کلو فروخت ہوئے ۔ٹماٹر کی قیمت میں 30 روپے اضافہ کردیا گیا ، سرکاری ریٹ لسٹ میں ٹماٹر 140 روپے جبکہ مارکیٹ میں 180 روپے کلو بیچا گیا۔اسی طرح آلو 83 روپے کے بجائے مارکیٹ میں 90 روپے ، لہسن 550 روپے کے بجائے 700 روپے میں فروخت کیا گیا۔ ادرک چائنہ 10 روپے اضافہ سے 670 روپے کلو ہو گئی لیکن مارکیٹ میں ادرک 800 روپے کلو تک بیچی گئی ۔مارکیٹ میں بند گوبھی 180 اور پھول گوبھی 100 روپے کلو تک دستیاب رہے جبکہ ٹینڈے 220 روپے کلو تک فروخت کئے گئے ۔علاوہ ازیں شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 595روپے ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت411 روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت306روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔تاہم برائلر گوشت اور انڈے مہنگے ہونے کا خدشہ ہے ۔شہریوں کا کہنا تھا مہنگائی بہت زیادہ ہے انتظامیہ توجہ دے ۔مارکیٹ زرائع کے مطابق موسمی سبزیاں آنے تک سبزیوں کے نرخ میں کمی کا امکان نہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں