تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن میں مزید تیزی ، سامان ضبط

تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن میں مزید تیزی ، سامان ضبط

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنروایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سلوت سعید کی ہدایات پر تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن میں مزید تیزی لائی گئی ہے۔۔

 چیف آفیسر محمد زبیر وٹو نے چوک گھنٹہ گھر وملحقہ بازاروں میں تجاوزات کے خلاف ایکشن کی نگرانی کی اوربھاری مشینری سے پختہ تجاوزات وتھڑے مسمار کرنے کے علاوہ دکانوں کے باہر پڑا سامان ضبط کرلیا گیا چیف آفیسر نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن بلاتعطل جاری رہے گا دکاندار انتظامیہ سے تعاون کریں،کسی کو تجاوزات قائم نہیں کرنے دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں