سیالکوٹ :شہید رہنما حسن نصر اللہ کی غائبانہ نماز جنازہ

سیالکوٹ :شہید رہنما حسن نصر اللہ کی غائبانہ نماز جنازہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )امیر جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ چودھری امتیاز احمد بریا ر نے کہا ہے کہ حکومتی وعدے ٹوٹ سکتے ہیں جماعت اسلامی کاعزم نہیں ۔

 وہ سیالکوٹ میں حکومتی بے حسی ، عوام دشمن پالیسی اور معاہدہ راولپنڈی کی خلاف ورزی اور عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف نہ دینے کے خلاف احتجاجی دھرنے سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی میاں آصف ، زونل امراء شیخ عتیق، ملک منیر ، نائب امیر جماعت اسلامی عامر صدیق چیمہ اور صدر نشروشاعت عارف شیخ بھی موجود تھے ۔ چوہدری امتیاز بریار نے کہا کہ پاکستانی قوم کو بجلی کے ریلیف دینے کیلئے جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان معاہدے کے گواہ 25 کروڑ عوام ہیں لیکن حکومت اپنے وعدے پورے نہیں کررہی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی فارم 47 کی مسلط کردہ حکومت کے بجائے فارم 45 کی حکومت کے قیام کی جدوجہد جاری رکھے گی۔ مہنگی بجلی اور آئی پی پی کے ظالمانہ معاہدوں کے خلاف اپنا احتجاج اور جدوجہد کرتی رہے گی۔ امیر ضلع نے کہاکہ جماعت اسلامی جاگیرداروں کے حلاف ٹیکسز کے حمایت کرتی رہے گی۔ اس سے پہلے امیر جماعت اسلامی نے لبنان کے شہید رہنما حسن نصراﷲ کا غائبانہ نماز جنازہ بھی اداکیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں