حکومت صحت کارڈ بحال کرے، صدر سپریم کورٹ بار آزاد کشمیر

حکومت صحت کارڈ بحال کرے، صدر سپریم کورٹ بار آزاد کشمیر

مظفرآباد (ایجنسیاں) صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آزاد جموں وکشمیر راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے حکومت آزادکشمیر سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ صحت کارڈ کی سہولت کو دوبارہ بحال کرے۔

انہوں نے کہا صحت کارڈ غریب کیلئے بڑا سہارا تھا جو عوام دشمن حکومت نے چھین لیا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس وقت غریب عوام علاج کیلئے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور ذلیل وخوار ہو کر ظالم حکومت کو جھولیاں اٹھا کر بد دعائیں دے رہے ہیں، حکمران اپنی آخرت خراب نہ کریں، صحت کارڈ کو دوبارہ سے بحال کرتے ہوئے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں