ورچوئل یونیورسٹی لیب آن وہیلزکا تعلیمی اداروں کا وزٹ

ورچوئل یونیورسٹی لیب آن وہیلزکا تعلیمی اداروں کا وزٹ

ملتان(خصوصی رپورٹر )ورچوئل یونیورسٹی ملتان کیمپس نے طلبا و طالبات کی ذہنی وتخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے لیب آن وہیلز کے ذریعے شہر کے مختلف تعلیمی اداروں کاوزٹ کیا ۔

 اس موقع پر گورنمنٹ اے پی ایس میموریل گرلز سیکنڈری سکول چاہ بوہڑ والا ملتان میں ایڈیشنل ڈائریکٹر سیکنڈری ایڈمن ملتان ڈویژن مسرت جبیں ، ورچوئل یونیورسٹی ملتان ریجنل منیجراعظم علی ، کیمپس منیجر محمد احسن جمیل، لیب آن وہیلز کوآرڈنیٹرملتان میاں وقاص فرید قریشی ریاست علی ، اشرف لیاقت نے ربن کاٹ کر لیب آن وہیلز کی تقریب کا افتتاح کیا،تقریب میں پرنسپل ناہید نوید، ڈاکٹر زونیرا لیکچرار بائیو سائنسز ، رانا اسلم ساغر ودیگر شریک تھے ۔ مسرت جبیں ، محمد اعظم علی ، احسن جمیل، میاں وقاص فرید قریشی نے کہا کہ لیب آن وہیلز سے ہزاروں طلبا و طالبات مستفید ہو رہے ہیں ، لیب آن وہیلز کا مقصد جن دور دراز علاقوں میں بائیو لیب کی سہولیات اور وسائل کی کمی ہے وہاں پر لیب آن وہیلز کے ذریعے طلبا و طالبات کو عملی طور پر سہولت فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بچے ہمارے ملک کے معمار ہیں ،انکی بہتر تعلیم و تربیت سے ہی ملک ترقی کرے گا، ورچوئل یونیورسٹی لیب آن وہیلزکے ذریعے ملک کے دوردراز تعلیمی اداروں میں علم کی شمع جلائی جارہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں