ملک کی تعمیر وترقی میں میمن برادری کا اہم کردار ،گورنر

ملک کی تعمیر وترقی میں میمن برادری کا اہم کردار ،گورنر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ خوشحال ، ترقی یافتہ پاکستان کے وژن میں صنعت کار، تاجر اور کاروباری افراد کلیدی کردار ادا کررہے ہیں،ترقی کے اس سفر میں میمن برادری سے تعلق رکھنے والے صنعت کار،تاجر اور کاروباری افراد ہیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے بین الاقوامی میمن ٹو میمن بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس میں دنیا بھر سے آئے ہوئے مندوبین،معروف صنعت کاروں، تاجر اور کاروباری افراد نے شرکت کی۔ بعد ازاں گورنر سندھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قومی معیشت کی ترقی میں میمن کمیونٹی کا بہت اہم کردار ہے ۔ہمیں اپنی معیشت کو دنیا کے سامنے بہتر طریقے سے پیش کرنا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہر ملک میں جرائم ہوتے ہیں کراچی میں بھی ہوتے ہیں مگر جرائم کے خاتمہ کے لیے پولیس اپنی ڈیوٹی بخوبی سر انجام دے رہی ہے جسے مزید بہتر بنانے کے لیے ہم سب کو مل کر اپنا اپنا کردرا بھی ادا کرنا ہوگا، انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانی بزنس مینز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بیرون ملک میں رہتے ہوئے ملک کے لیے بہترین سفارت کاری کریں ، پاکستان آنے کے خواہش مند سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں، ہمیں پاکستان کو بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے ان کی پہلی چوائس بنانا ہے ۔ معیشت سے متعلق بہت سارے معاملات ایسے ہیں جو جلد ٹھیک ہونے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں