ٹریفک پولیس کی پکڑ دھکڑ،رکشے گرین بیلٹ پر کھڑا کرنے سے گھاس خراب

ٹریفک  پولیس کی پکڑ دھکڑ،رکشے گرین بیلٹ  پر کھڑا کرنے  سے  گھاس  خراب

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)ٹریفک پولیس گرین بیلٹ کو خراب کرنے میں پیش پیش،موٹر سائیکل ،چنگ چی رکشہ اور لوڈر رکشہ کو پکڑ کر پسرور روڈ پر واقع گرین بیلٹ پر سارا سارد دن کھڑا کر دیتے ہیں ۔

رکشہ اور موٹر سائیکل گرین بیلٹ پر چلنے سے گھاس خراب ہو گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس دفتر کے سامنے پسرور روڈ کے اطراف میں بیر ئیر لگا کر ناکہ لگا رکھا ہے جو کہ صبح نو بجے سے رات بارہ بجے تک رہتا ہے ۔اس دوران بغیر لائسنس کے موٹر سائیکل چلانے والوں کو روکا جاتا ہے انہیں چلان کروانے یا لائسنس بنوانے کا کہہ کر موٹر سائیکل کو بند کر دیا جاتا ہے اسی طرح رکشوں کی بھی پکڑ دھکڑ جا ری ہے جنہیں پسرور روڈ کے ساتھ گرین بیلٹ پر کھڑا کر دیا جاتا ہے ، ڈرائیور گرین بیلٹ پر موٹر سائیکل اور چنگ چی رکشہ چلاتے ہیں جس سے گھاس خراب ہو گئی ہے اور گرین بیلٹ اپنا حسن کھو رہی ہے ۔ موٹر سائیکل اور رکشہ گرین بیلٹ پر کھڑا کرنے سے اہل محلہ بھی تنگ ہیں سارادن گلی میں شور اور دور دراز کے علاقوں کے شہریوں کے ڈیروں سے اہل محلہ پریشان ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں