راولپنڈی میں گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے موثر انتظامات

راولپنڈی میں گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے موثر انتظامات

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے موثر انتظامات کئے گئے، راولپنڈی پولیس کے 450سے زائد افسران و جوانوں نے سکیور ٹی کے فرائض انجام دیئے۔

سینئر افسران ڈیوٹی پر مامور ملازمین کو چیک اور ڈیوٹی سے متعلق بریف کرتے رہے، تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کی خصوصی ٹیموں نے گشت کے فرائض انجام دیئے، گرجا گھروں میں آنے والے شہریوں کو مکمل باڈی سرچنگ اور واک تھرو گیٹ سے گزرنے کے بعد داخلے کی اجازت دی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں