پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مزید 84 گیس کنکشن منقطع

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مزید 84 گیس کنکشن منقطع

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) سوئی ناردرن گیس کی جانب سے گیس چوری کے خلاف جاری مہم کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں مزید 84 گیس کنکشن منقطع کر دئیے گئے جبکہ 27 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے ۔

لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 19 اور کمپریسر کے استعمال پر 14 کنکشن منقطع ،گیس چوروں کو 12 لاکھ 50 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے ۔ گوجرانوالہ میں 2 کنکشن غیر قانونی گیس کے استعمال پر اور 1 کنکشن کمپریسر کے استعمال پر منقطع اور 2 لاکھ 70 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے ۔ ملتان میں غیر قانونی گیس کے استعمال پر 14 اور کمپریسر کے استعمال پر 9 کنکشن ،فیصل آباد میں 3 کنکشن غیر قانونی گیس کے استعمال پر منقطع کئے گئے اور 40 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا۔شیخوپورہ میں غیر قانونی گیس استعمال کرنے پر 2 کنکشن منقطع اور 3 لاکھ 90 ہزار کے جرمانے ،ساہیوال میں 2 کنکشن غیر قانونی گیس کے استعمال پر منقطع اور 1 لاکھ 40 ہزار روپے کے جرمانے ،بہاولپور میں 1 کنکشن غیر قانونی گیس کے استعمال پر اور 3 کنکشن کمپریسر کے استعمال پر منقطع کئے گئے ۔راولپنڈی میں غیر قانونی گیس استعمال کرنے پر 2 کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر 4 کنکشن منقطع کئے گئے ۔ پشاور اور کرک میں غیر قانونی گیس کے استعمال پر 4 کنکشن منقطع اور 2 لاکھ سے زائد کے جرمانے کئے گئے ۔ مردان میں 4 کنکشنزغیر قانونی گیس کے استعمال پر منقطع کیے گئے اور 4 لاکھ روپے کے جرمانے کئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں