چناب کالج شورکوٹ میں سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد

چناب کالج شورکوٹ میں سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد

شورکوٹ(نمائندہ دنیا)چناب کالج شورکوٹ میں سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، کالج کے اسمبلی ایریا میں منعقد ہ کانفرنس میں وائس پرنسپل رائے شوکت حیات، اساتذہ اور طلباءنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

 تقریب میں اساتذہ اور طلباءنے بھرپور جوش و خروش سے قرا¿ت، حمد و نعت اور تقاریر میں حصہ لیا۔ کانفرنس میں تعلیم و تربیت کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین مولانا مفتی سعد حسن نے بطور مہمان مقرر شرکت کی اور آپ کی سیرت طیبہ کی روشنی میں تعلیم کے حصول میں طلباءکے لیے رہنما اصول پر موثر گفتگو فرمائی۔انہوں نے طلباءکو سیرت النبی کے بابرکت اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دی ۔تقریب کے آخر میں ملکی سلامتی و سر بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں