بدخواہ عناصر پھر سازشوں میں مصروف :رانا مشہود

بدخواہ عناصر پھر سازشوں میں مصروف :رانا مشہود

لاہور(سیاسی نمائندہ )وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا اس وقت جبکہ ملک کی معیشت کے مستحکم ہونے کے مثبت اشاریے مل رہے ہیں اور درپیش مسائل کے حل کے لئے دنیا ہماری طرف آرہی ہے۔

 لیکن ملک کی ترقی اور سلامتی کے بدخواہ عناصر اپنے انتشاری ایجنڈے کے تحت ایک بار پھر اودھم مچاکر اقوام عالم میں پاکستان اور اس کے اداروں کا تشخص خراب کرنے کی سازشوں میں مصروف ہوگئے ہیں،انہیں مسلم لیگ (ن)کے دور میں ہونے والی ملک کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھا رہی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبزہ زار ویلفیئر سوسائٹی کے صدر سعید آسی کی رہائشگاہ پر اپنے اعزاز میں استقبالیہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد، سابق رکن قومی اسمبلی مہر اشتیاق احمد ،حافظ محمد نعمان،میاں بشارت ڈولہ نے بھی شرکت کی۔ سوسائٹی عہدیداروں نے علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا ۔رانا مشہود اور میاں مرغوب احمد نے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں