ڈویژنل پبلک سکول سمندری میں سابق طلباءکے اعزاز میں تقریب

ڈویژنل پبلک سکول سمندری میں  سابق طلباءکے اعزاز میں تقریب

سمندری (نمائندہ دنیا )ڈویژنل پبلک سکول سمندری میں سابق طلباءکے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب یاد گار بنانے کیلئے مختلف سیشنز کے طلباءنے شرکت کی۔۔۔

سکول پرنسپل محمد حسن چودھری نے ایم بی بی ایس مکمل کرنے والی طالبات کو مبارکباد پیش کی ، سابق طلباءنے کیمپس کے دورہ کے دوران اپنے اساتذہ سے ملاقات کی اور سکول کے دنوں کی کہانیاں شیئر کیں۔ تقریب میں قابل ذکر سابق طلباءکی تقاریر، دسویں جماعت کی موجودہ طالبات کا ایک ثقافتی پروگرام اور ایک نیٹ ورکنگ سیشن بھی شامل تھا، تقریب میں طلباءنے سکول کی ترقی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں