انو ر شہید پارک قبضہ مافیا سے واگزار،غیر قانونی تعمیرات مسمار

انو ر شہید پارک قبضہ مافیا سے واگزار،غیر قانونی تعمیرات مسمار

کراچی (این این آئی)جمشید ٹاؤن میں پارکوں سے قبضے اور تجاوزات کیخلاف آپریشن تیزکردیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے انور شہید پارک سے جانوروں کی منڈی کا خاتمہ اور تعمیرات مسمار کردی گئیں۔

 تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ،ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد اور میونسپل کمشنر افضل زیدی کی ہدایت پر سینئر ڈائریکٹر لینڈ اینٹی انکروچمنٹ عمار احمد خان کی زیر نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر امین لاکھانی ،یوسی 03کے چیئر مین مبشر حسن نے ایس ایچ او جمشید کوارٹر امتیاز حسین پولیس کی بھاری نفری اور عملے کے ہمراہ یوسی 3انور شہید پارک میں آپریشن کرکے قبضہ مافیا سے واگزار کرالیا، غیر قانونی جانوروں کی منڈی ختم اور تجاوزات اور تعمیرات مسمار کردی گئیں ۔عمار احمد خان نے کہا ہے کہ کراچی بھر میں پارکوں سے قبضے اور تجاوزات کا خاتمہ کرینگے پارک سے شہریوں کی تفریح کا اہم ذریعہ ہیں جس میں کرکٹ سمیت دیگر اسپورٹس کی سرگرمیاں ہوتی ہیں کھیلوں کے ذریعے نوجوان نسل منشیا ت و دیگر خرافات سے محفو ظ رہتی ہے انہوں نے متعلقہ افسران اور عملے کو ہدایت کی ہے کہ پارکوں کو قبضہ مافیا سے واگزار کرانے کے لیے آپریشن تیز کیا جائے تمام غیر قانونی تعمیرات مسمار کرکے پارکوں کو اصل حالت میں بحال کیا جائے اور اس کی تفصیلی رپورٹ ڈائریکٹوریٹ کو ارسال کی جائے ۔ علاوہ ازیں قبضہ مافیا نے آپریشن کے دوران سخت مزاحمت کی تاہم پولیس نے فوری طور پر حالات پر قابو پالیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں