ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بنک انتظامیہ کے ہمراہ مختلف کیمپس کا دورہ

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر بے نظیر انکم  سپورٹ پروگرام کا بنک انتظامیہ  کے ہمراہ مختلف کیمپس کا دورہ

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا)ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام عباس گوندل کا بنک انتظامیہ کے ہمراہ مختلف کیمپس کا وزٹ ،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر عباس گوندل نے ضلع بھر میں قائم کیپمس کا تفصیلی جائزہ لیا۔۔

،اس موقع پر انکے ہمراہ بنک کا عملہ جن میں احسن مجید بٹ , زونل مینیجر دانش سفیر اعوان اور بزنس ڈویلپمنٹ آفیسر محمد قیصر موجود تھے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے بنک عملہ کو بینفیشری کی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر کیمپ پر زیادہ سے زیادہ ریٹیلرز مہیا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا‘ بنک عملہ بینفیشری کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے بی آ ئی ایس پی انتظامیہ کیساتھ بھر پور تعاون کر رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں