حسن نصر اﷲ کی شہادت پر اسرائیل کیخلاف احتجاجی ریلی

حسن نصر اﷲ کی شہادت پر اسرائیل کیخلاف احتجاجی ریلی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام حزب اﷲ لیڈر حسن نصر اﷲ کی شہادت پر اسرائیل کے خلاف احتجاج ریلی نکالی گئی،احتجاجی ریلی کی قیادت مذہبی رہنماء عمران رانجھا نے کی ۔۔

 ریلی بلاک نمبر7 امام بارگاہ سے شروع ہوکر مختلف سڑکوں سے ہوتی ہوئی مقام آغاز پر اہتمام پذیر ہوئی جس میں مردو و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوں نے امریکہ اور اسرائیل مخالف لکھے بینرز اور پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کیامریکہ کی پشت پناہی کے باعث اسرائیل انسانیت سوز دہشت گردی پر اتر آیا ہے ،ہم شہدا کے وارث ہے کسی کی شہادت ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتی،امت مسلمہ کے خلاف اسرائیل اور امریکہ کی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے ،آئندہ جمعہ کے روز دوبارہ احتجاج کیا جائے گا، آخر میں حسن نصر اﷲ شہید،اسمائیل ہانیہ شہید سمیت تمام شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کروائی گئی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں