شہر میں صفائی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں، آر ڈبلیو ایم سی

شہر میں صفائی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں، آر ڈبلیو ایم سی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر نے کہا شہر کی صفا ئی یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔۔

 گرینڈ صفائی آپریشن کے احکامات پر اتوار کی تعطیل کے روز بھی شہر میں صفائی کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز مصروف عمل رہے، سموگ کے خاتمے کیلئے شہر کی سڑکوں کو دھویا جا رہا ہے، ڈینگی کی روک تھام کیلئے نالیوں کی ڈی سلٹنگ، خالی پلاٹوں، قبرستانوں کی صفائی کی جا رہی ہے، روزانہ کی بنیادوں پر سڑکوں، گلیوں کی مکینیکل سویپنگ اور واشنگ یقینی بنائی جارہی ہے، ویسٹ کنٹینرز کو بھی روز دھویا جاتا ہے، شکایات کے اندراج کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1139فعال ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں