انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا رہے، وزیراعظم آزادکشمیر

انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا رہے، وزیراعظم آزادکشمیر

راولاکوٹ (ایجنسیاں) وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے کہا ہے کہ انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔۔

 حقیقی ترقی کیلئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا، موجودہ حکومت عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں بنجوسہ میں مختلف عوامی وفود سے ملاقات میں کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا پونچھ میں سڑکات کی تعمیر کیلئے اعلان نہیں اقدامات کیے ہیں، ترقی کا پہیہ چل پڑا ہے جلد ترقی نظر آنا شروع ہو جائے گی، مثالی اقدامات سے عوام کو مثالی ریلیف ملے گا۔ پونچھ کی دھرتی کی محرومیوں کا احساس ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں