پی ایم اے الیکشن ،ووٹر رجسٹریشن کی آخری تاریخ بڑھانے پر غور

پی ایم اے الیکشن ،ووٹر رجسٹریشن کی آخری تاریخ بڑھانے پر غور

ملتان (لیڈی رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے انتخابات 2026-2024 کے لئے ووٹررجسٹریشن کی آخری تاریخ اٹھائیس ستمبر سے بڑھانے پر غور جاری ہے۔

اس حوالے سے گزشتہ روز پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج کی سربراہی میں وفد نے سوشل سکیورٹی ہسپتال کا دورہ کیا اورمختلف کنسلٹنٹس اور ڈاکٹرز سے ملاقات کی جبکہ ایم ایس سوشل سکیورٹی ہسپتال ڈاکٹر عابدہ امجد ، ڈاکٹر عزیز پراچہ، ڈائریکٹر ڈاکٹر مسعود ، ، ملک مظہر ، ڈاکٹر بلال، ڈاکٹر صالحہ ڈاکٹر ثمن ،ڈاکٹر عمر سمیت دیگر نے وفد کا استقبال کیا، اس دوران انہیں فوری رجسٹریشن کرانے کے حوالے سے آگاہی دی گئی ۔واضح رہے پی ایم اے ملتان کے انتخابات برائے 2026-2024 کی ووٹر رجسٹریشن کی تاریخ میں ڈاکٹروں کے اصرار پر پہلے ایک ہفتے کی توسیع کی گئی تھی تاہم اب اٹھائیس ستمبر گزر جانے پر رجسٹریشن کی تاریخ مزید بڑھانے پر بھی غور جاری ہے جس کے بعد حتمی لسٹ آویزاں کر دی جائیگی ،یونائٹیڈ ڈاکٹر فرنٹ کی جانب سے صدر کی نشست پر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج انتخاب میں حصہ لیں گے اور گروپ کی جانب سے الیکشن میں پورے پینل کا جلد اعلان کر دیا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں