ملتان،بہاولپور سمیت متعدد شہروں میں 4ایگری مال قائم کرنیکا فیصلہ

ملتان،بہاولپور سمیت متعدد شہروں  میں 4ایگری مال قائم کرنیکا فیصلہ

ملتان(وقائع نگار خصوصی )سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہاہے کہ زرعی انقلا ب کیلئے اقدامات جاری، ملتان ،بہاولپور سمیت متعدد شہروں میں 4ایگر ی مال قائم کیے جائیں گے۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کی فراہمی کیلئے صوبہ میں تحصیل کی سطح پر136مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں قائم وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈفراہمی مرکز کے معائنہ کے موقع پر کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے مزید کہا کہ کسان کارڈ کے حصول کیلئے 10لاکھ سے زائد کاشتکار رجسٹریشن کراچکے ہیں،وسط اکتوبر تک کسان کارڈ کو باقاعدہ فعال کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ گندم کے زرعی مداخل کی خریداری کیلئے استعمال ہوسکے گا۔کاشتکار کارڈ کے زریعے رجسٹرڈ ڈیلرز سے کنٹرول ریٹ پر کھاد،بیج اور زرعی زہریں خرید سکیں گے ۔سیکرٹری زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ کسان کارڈ فراہمی مراکز پر کاشتکاروں کے وقت کی بچت کیلئے بائیو میٹرک کاؤنٹرز بڑھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کے حصول کیلئے درخواستوں کی وصولی کا زبردست ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت اب تک 8لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔اس سکیم کے تحت 9ہزار500ٹریکٹرز سبسڈی پر دئیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں