سیاحت کے فروغ سے ملک کی تقدیر بدلی جاسکتی، رانا مشہود

سیاحت کے فروغ سے ملک کی تقدیر بدلی جاسکتی، رانا مشہود

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے، سپورٹس رپورٹر) وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد کا اظہار اس بات کی عکاسی ہے ۔۔

کہ اب قومی ترقی اور عوامی خوشحالی کے عمل کو دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو معاشی، اقتصادی اور مالیاتی بحران سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا جس پر عالمی مالیاتی ادارے بھی پاکستان کے معترف ہوگئے۔ سیاحت کے فروغ سے ملک اور قوم کی تقدیر بدلی جاسکتی ہے۔ پاکستان ٹورازم پروفائل 2024کی رپورٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ سیاحت قوموں کو جوڑنے کا ایک موثر ذریعہ ہے۔ پاکستان میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ ( پی پی اے ایف )کے سربراہ نادر گل بریچ نے کہا کہ پاکستان کی حقیقی سیاحتی استعداد کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، میڈیا اس سلسلے میں مثبت کردار ادا کرے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں