یو ایم ٹی میں امریکی صدارتی انتخابات 2024 اور پاکستان پر اس کے اثرات کے موضوع پر سیمینار

یو ایم ٹی میں امریکی صدارتی  انتخابات 2024 اور پاکستان پر  اس کے اثرات کے موضوع پر سیمینار

لاہور(سٹاف رپورٹر ) یو ایم ٹی میں امریکی صدارتی انتخابات 2024 اور پاکستان پر اس کے اثرات کے موضوع پر سیمینار منعقد کیا گیا۔

جس میں سابق پاکستانی سفیر سردار مسعود خان، صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد، چیف ایڈوائزر یو ایم ٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید حسن، چیئرپرسن شعبہ پولیٹیکل سائنس عثمان عسکری، شاہد احمد خان (امریکہ) اور طاہر جاوید (امریکہ) نے بطور مقررین اور پینلسٹ شرکت کی۔ سردار مسعود خان کا کہنا تھا امریکی انتخابی نتائج پاکستان کی سٹریٹجک شراکت داریوں پر گہرے اثرات مرتب کریں گے ۔ جاوید حسن نے کہا امریکہ اپنے مفادات کے مطابق پالیسیاں طے کرتا ہے لیکن اسے بھی جغرافیائی طور پر پاکستان کی ضرورت ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں