چکری میں بھانجی کو قتل کرنیوالا اشتہاری ساتھی سمیت گرفتار

چکری میں بھانجی کو قتل کرنیوالا  اشتہاری ساتھی سمیت گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) چکری پولیس نے بھانجی کو قتل کرنے والے اشتہاری اور اسکے سہولت کار کو گرفتار کر لیا۔۔

 اشتہاری ملزم حیات خان نے گھریلو رنجش پر فائرنگ کر کے اپنی بھانجی کو قتل کر دیا تھا، اشتہاری ملزم اور اسکے ساتھی سے تین پستول، کاربین اور ایمونیشن برآمد ہوا۔ سہولت کار کی شناخت اللہ دتہ کے نام سے ہوئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں