بہنوئی کی جعلی رجسٹری بنوا کر دکان پر قبضہ کی کوشش :شوکت علی

بہنوئی کی جعلی رجسٹری بنوا کر دکان پر قبضہ کی کوشش :شوکت علی

لودھراں(ڈسٹرکٹ رپورٹر) گلشن مدینہ کالونی کے رہائشی شوکت علی نے والد اکبر علی اور چچا لیاقت علی و دیگر کے ہمراہ بتایا کہ ایک قبل جگہ خرید کر اپنے نام رجسٹری کرائی اور فوڈ پوائنٹ بنا کر بچوں کا پیٹ پال رہا ہوں۔

میرا بہنوئی عرفان جعلی اور فرضی رجسٹر بنوا کر میری دکان پر قبضہ کرنا چاہتا اور قتل کی دھمکیا ں دے رہا ہے ۔ پٹواری حسن شاہ نے موقف میں بتایا کہ عرفان کے نام سے جو رجسٹری سامنے آئی ہے وہ جعلی ہے ، منسوخی کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو رپورٹ کر دی گئی ہے ۔متاثرہ شوکت علی نے والد اور دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ لودھراں پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں