گیس چوروں کا گھیرامزید تنگ،کریک ڈاؤن تیز

گیس چوروں کا گھیرامزید تنگ،کریک ڈاؤن تیز

ملتان(خصوصی رپورٹر)گیس چوروں کا گھیرا مزید تنگ، کریک ڈائون تیز، سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس ملتان کی جنرل منیجر کی ہدایات پر روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں ، ایک کمرشل استعمال سمیت سات میٹر منقطع، ہزاروں روپے کی ریکوری اور چھ ایکسٹینشن اتروا دیں۔

 تفصیلات کے مطابق ایک صارف کمرشل استعمال کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جس کا میٹر ٹاسک فورس ٹیم نے کاٹ کر قبضہ میں لے لیا۔ اس کے علاوہ پانچ میٹر جو غیر قانونی طور پر دو پرائیویٹ کالونیوں میں استعمال ہو رہے تھے ،ٹاسک فورس ٹیم نے میٹر کاٹ کر قبضہ میں لے لئے ۔ ایک صارف نے پانچ گھروں کو گیس دی ہوئی تھی اس کامیٹر غیر قانونی ایکسٹینشن کی بنا منقطع کردیا گیا، علاوہ ازیں ٹاسک فورس کی خصوصی ریکوری ٹیم نے ریکوری بھی کروائی، OGRA پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھ صارفین نے ایک سے زائد گھروں کو گیس دی ہوئی تھی، انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔گیس ٹاسک فورس کا کہنا ہے کہ گیس چوروں کیخلاف بلا امتیاز کریک ڈائون جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں