تجاوزات کے خلاف آپریشن دکانداروں ، عملے میں ہاتھا پائی

تجاوزات کے خلاف آپریشن  دکانداروں ، عملے میں ہاتھا پائی

ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر )میو نسپل کارپوریشن کا رات گئے گھنٹہ گھر گول باغ بازار میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن، دوکانداروں اور میو نسپل کارپوریشن کے اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھاپائی،کارپوریشن اہلکار زخمی ہوگیا۔

 ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کر نے کے احکامات جاری کئے جس پر سی او جواد الحسن گوندل نے دونوں دوکانوں کو سیل کر کے تھانہ سٹی میں شاہد رمضان کی مدعیت میں مقدہ در رج کرلیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں