حکمران اتنا ظلم کر یں جتنا کل برداشت کرلیں :ناصر چیمہ

حکمران اتنا ظلم کر یں جتنا کل برداشت کرلیں :ناصر چیمہ

راہوالی (نمائندہ دنیا )تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نا صر چیمہ نے کہا ہے کہ پر امن جلسے جلوس ،احتجاج کرنا ہر کسی جماعت کا جمہوری حق ہے مگر اسکو ناکام بنانے کے لیے اسکی راہ میں روڑے اٹکانے غیر جمہوری اور قانون کے منافی ہے ۔

مرکزی دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک ملک گیر اور سب سے بڑی جماعت ہے جو پرامن احتجاج اور جلسے کرنے کی قائل ہے قانون کا احترام کرتی ہے مگر جب بھی جلسے کی قائدین کی طرف سے کال آ تی ہے تو پولیس حرکت میں آجاتی ہے جو اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے کارکنوں کو مرعوب کرنے کے ساتھ ساتھ گرفتاریاں بھی عمل میں لاتی ہے جو پولیس گردی ہے ایسے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ ہیں ساتھ رہیں گے انکی کال پر اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں حکمران جماعت ہوش کے ناخن لے اور کارکنوں کو جلسے جلوس احتجاج میں شرکت سے روکنے کے لیے سرکاری مشینری کا استعمال نہ کرے اور ان پر اتنا ظلم و ستم کرے جتنا کل کوخود بھی برداشت کر لیں۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کارکن استخار احمد ڈھانجہ، سجاد احمد گجر، عرفان مہر ،امتیاز مغل ،ملک محمد اسلم، نسیم حیدر، کامران جرال اور دیگر بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں