یتیم سے محبت سے پیش آنا سنت نبویؐ :اجمل قادری

یتیم سے محبت سے پیش آنا سنت نبویؐ :اجمل قادری

راہوالی( نمائندہ دنیا)یتیم سے محبت و پیار سے پیش آنا ،شفقت سے سر پرہاتھ پھیرنا سنت نبویؐ ہے جبکہ اسکی کفالت کرنے والا جنت میں داخل ہوگا اور نبی کریمؐ کے ساتھ اس طرح ہوگا جس طرح دوانگلیاں جڑی ہوئی ہیں۔۔۔

ان خیالات کا اظہار علامہ پیر محمد اجمل رضا قادری نے مرکز اصلاح معاشرہ میں عوام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ نبی کریم ؐ کو یتیموں کے والی و وارث ہیں، انہوں نے کہا کہ والدین کا سایہ سر سے اُٹھ جائے تو یتیمی کا کرب محسوس ہوتا مگر جن کے والدین کو اﷲ لے جاتا ہے انکا خود کفیل بن جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ یتیم کامال کھانے والا اپنے پیٹ میں دوزخ کی آگ بھرتا ہے ، انہوں نے کہا یتیم کے ساتھ ہمیشہ بھلائی کرو یتیم کے ساتھ بھلائی نہ کرنے والا دین کو جھٹلاتا ہے اوروہ بدترین لوگ ہیں انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات دینی مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کی طرف توجہ دیں، مستحق طلباء کی کفالت کریں اﷲ اجر عظیم عطاء کرے گا اور یہ طلباء دینی تعلیم حاصل کرکے معاشرہ کی اصلاح میں اہم کردار ادا کریں گے ، انہوں نے کہا کہ یتیم کے ساتھ ہمیشہ نرم رویہ رکھیں اﷲ اور اسکا رسولؐ ایسے لوگوں کو پسند فرماتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں