ڈسکہ:سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے،سو فیصد اضافہ

ڈسکہ:سبزیوں  کی  قیمتوں  کو  پر  لگ گئے،سو فیصد  اضافہ

ڈسکہ(نامہ نگار )ڈسکہ میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے ،ٹماٹر کی قیمت 280 روپے کلو ہوگئی، نرخ نامے میں درج قیمت سے 110 روپے مہنگا۔۔۔

 آلو 170 روپے کلو فروخت، ڈسکہ و گردو نواح میں مارکیٹ کا عملہ اور سبزی منڈی کے تاجر ملی بھگت سے فرضی نرخنامہ دیکر ڈپٹی کمشنر سمیت ضلعی و تحصیل انتظامیہ کے افسروں کو بے وقوف بنانے لگے ۔ڈسکہ شہر میں دو اڑھائی ماہ قبل ٹماٹر 50 روپے کلو فروخت ہورہا تھا گزشتہ روز شہر بھر میں ٹماٹر 200 روپے کلو فروخت ہوتا رہا جبکہ مارکیٹ کمیٹی کے نرخ نامے میں قیمت 170 روپے درج تھی۔ اسی طرح چند ماہ قبل 60/70 روپے کلو میں فروخت ہونیوالا آلو 170 روپے کلوفروخت ہوتار ہا لیکن مارکیٹ کمیٹی کے نرخ نامے میں قیمت ہی درج نہ تھی۔ شہریوں نے احتجاج کرتے کہا کہ جب تک سبزی منڈی سے نیلامی کے پول سسٹم کو ختم نہیں کیا جاتا اسوقت تک عوام کو ریلیف ملنا ناممکن ہے ۔ دوسری جانب گردو نواح میں ٹینڈے 380 روپے ، کدو 350 ،بھنڈی 400 ، کریلا380 ،گوبھی 220 ،آلو 100روپے کلو فروخت ہورہے ہیں، سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمت پر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں