ضلع کی 20سڑکوں کی تعمیر و بحالی جاری:ڈی سی گجرات

 ضلع کی 20سڑکوں کی تعمیر و بحالی جاری:ڈی سی گجرات

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے جلالپور جٹاں روڈ تا یونیورسٹی آف گجرات اور گجرات اعوان شریف رینالہ خورد روڈ کی بہتری و بحالی کے منصوبوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ اور ایکسین ہائی وے محمد آصف بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ روڈ کی بہتری و بحالی پر 225 ملین روپے کی لاگت آئے گی اور اس منصوبے کے تحت 7 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر و مرمت کی جائے گی۔ اسی طرح، گجرات اعوان شریف رینالہ خورد روڈ کی بحالی کے منصوبے پر 165ملین روپے خرچ ہوں گے ، جبکہ سڑک کی لمبائی 33کلومیٹر ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی سڑکوں کی بحالی منصوبے کے تحت ضلع کی 20 سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام جاری ہے ۔ تمام منصوبے مقررہ وقت پر مکمل کیے جائیں گے اور کسی بھی قسم کی بلاجواز تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ منصوبوں کی تعمیر میں اعلیٰ معیار کے مواد کا استعمال یقینی بنایا جائے گا، جبکہ ناقص مواد کے استعمال پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ تمام استعمال ہونے والے مواد کی باقاعدہ ٹیسٹنگ کروائی جائے گی اور متعلقہ افسران فیلڈ میں موجود رہ کر تمام مراحل کی خصوصی نگرانی کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں