وزیرآباد:کاروباری شخصیت کی گمشدگی پر اظہار تشویش
وزیرآباد(نا مہ نگار)ٹریول ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت ملک تنویر احمد صدر منعقد ہو ا،اجلاس میں نائب صدر خرم اویس چیمہ،جنرل سیکرٹری گلریزعلی،راجہ بشارت وارث،رانا فاروق طاہر،محمد ذوہیب سمیت دیگر عہدیدار وں وممبران نے شرکت کی۔
اجلاس میں رائل عابد ٹریول کے مظہر رسول کی پانچ روز سے گمشدگی پر شدید رنج و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے صدر ملک تنویر احمد، نائب صدر خرم اویس چیمہ ،جنرل سیکرٹری گلریزعلی،راجہ بشارت وارث،رانا فاروق طاہر،محمد ذوہیب نے کہا کہ کاروباری حلقوں میں بے چینی واضطراب کی صوتحال کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے ادارے جلد سے جلد مظہر رسول کی بازیابی کو یقینی بنائیں اور حقائق کو منظر عام پر لائیں کیونکہ پانچ روز گزرنے کے باوجود مظہر رسول کی گمشدگی کیس کی پیش رفت سے آگا ہ نہیں کیا گیا۔رائل عابد ٹریول کا مظہر رسول پانچ روز قبل بینک سے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے لیکر وزیرآباد سے گوجرانوالہ کیلئے نکلا تھا جس کا تاحال کچھ پتہ نہ لگ سکا۔