راہوالی:مین ہولز کو بند کر نے کیلئے کام کا آ غاز

راہوالی:مین ہولز کو بند  کر نے کیلئے کام کا آ غاز

راہوالی (نامہ نگار)کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر میڈم عمارہ عمار کی ہدایت پر انجینئرنگ برانچ کے عملہ نے جی ٹی روڈ کیساتھ سروس روڈ پر گندے نالوں کے کھلے مین ہولز کے ڈھکنے بند کرنا شروع کرد ئیے۔۔۔

 عرصہ دو ماہ سے مین ہولز کھلے ہونے سے ہر وقت حادثات کا خطرہ رہتا تھا جس کی وجہ سے عوام نے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاا ور لگائی گئی کھلی کچہری میں مسئلہ حل کرنے کی شکایات کی تھیں جس پر انہوں نے مشین لگوا کر مین ہولز کو بند کرنے کا کام شروع کرادیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں