محکمہ سپورٹس گوجرانوالہ کے 84ڈیلی ویجز ملازمین ریگولر

محکمہ سپورٹس گوجرانوالہ کے 84ڈیلی ویجز ملازمین ریگولر

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)محکمہ سپورٹس پنجاب نے گوجرانوالہ ڈویژن اور ڈویژن سے منسلک 6 اضلاع کے 84 ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کرنے کے احکامات جاری کرد ئیے ، ریگولر آرڈز ملنے پر ملازمین نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔

 بتایا گیا ہے محکمہ سپورٹس پنجاب کی 3 رکنی کمیٹی نے گوجرانوالہ ڈویژن سپورٹس اور چھ ڈسٹرکٹس کی مختلف گرائونڈز، کرکٹ سٹیڈیم، فٹ بال اور ہاکی گرائونڈز، جمنزیم، سپورٹس کمپلیکس، سٹی سپورٹس کمپلیکس سمیت دیگر اضلاع کی انڈر اور آئوٹ گرائونڈ میں ڈیلی ویجز پر تعینات 84 ملازمین کو ریگولر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرد ئیے جس کے مطابق گوجرانوالہ ڈویژن نے 24بیلدار، چوکیدار اور سویپرز کو ریگولر کیا گیا ہے ۔ جبکہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز کے تحت کام کرنے والے 60 عارضی ملازمین کو بھی ریگولر کیا گیا ہے جس کے مطابق ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ کے 21، سیالکوٹ کے 12، منڈی بہائوالدین کے 10 اور حافظ آباد اور گجرات کے 8,8 ڈیلی ویجز پر تعینات ملازمین کو ریگولر کیا گیا ہے ۔ محکمہ سپورٹس کے مطابق ڈیلی ویجز پر تعینات ملازمین 2020 سے ریجن اور ڈسٹرکٹ کی مختلف گرائونڈز پر تعینات تھے ۔ ڈویژن سپورٹس آفیسر فیصل امیرخان اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا سجاد نے اپنے اپنے ملازمین میں آرڈر تقسیم کئے ۔اس سلسلہ میں ڈویژن سپورٹس آفیسر فیصل امیر خان کا کہنا تھا کہ محکمہ سپورٹس پنجاب کی طرف سے جن ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کیا گیا ہے ان میں تمام کو نوٹیفکیشن جاری کرکے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی کو پوری ذمہ داری اور احسن طریقے انجام دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں