سادہوکے میں انڈر پاس 3ماہ سے مکمل طور پر بند

سادہوکے میں انڈر پاس 3ماہ سے مکمل طور پر بند

سادہوکے (نامہ نگار )صفائی نہ ہونے سے سادہوکے گاڑیوں والا انڈر پاس 3 ماہ سے مکمل طور پر بند پڑا ہے ۔

یہاں پر سادہوکے گاڑیوں والے انڈر پاس کومتعدد علاقوں کے لوگ جی ٹی روڈ عبور کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں لیکن انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث گزشتہ تین ماہ سے انڈر پاس میں موجود گندگی نہیں اُٹھائی جارہی اور بارشوں کا پانی بھی کیچڑ کی شکل اختیار کرچکا ہے جس کی وجہ سے انڈر پاس مکمل طور پر بند پڑا ہوا ہے اور اردگرد کے مکین لاہور اور گوجرانوالہ آنے جانے کیلئے تقریباً دو دو کلو میٹر دور جی ٹی روڈ سے یوٹرن لینے پر مجبور ہیں۔اس سلسلہ میں سادھوکے کے مکینوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر انڈر پاس کی صفائی کرائی جائے تاکہ اُنکی مشکلات میں کمی آسکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں