بچوں کی پیدائش:بیشتر پرائیویٹ ہسپتالوں،میٹرنٹی سنٹرز اور کلینکوں کی لوٹ مار
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ کے بیشتر پرائیویٹ ہسپتالوں ،میٹرنٹی سنٹرز اور کلینکوں میں بچوں کی پیدائش کے مہنگے علاج سے شہری پریشان ہوگئے ۔۔۔
پرائیویٹ سنٹروں نے نارمل ڈلیوری کیلئے 30 ہزار سے 40 ہزار اور آپریشن کیلئے 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک ریٹ مقرر کرد ئیے جس سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، اندرون شہر ڈی سی روڈ ،سول لائن ،پیپلز کالونی ،واپڈا ٹاؤن ’ماڈل ٹاؤن ’سیٹلائٹ ٹاؤن ،کینٹ و دیگر مہنگے اور پوش علاقوں سمیت عام متوسط و غریب علاقوں میں لیڈیز ڈاکٹروں کی لوٹ کھسوٹ جاری ہے ’ زچگی کیلئے آنیوالی خواتین کو لوٹنے کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ،عام نارمل ڈلیوری کیس کو سیریس کیس قرار دیکر منہ مانگی فیسیں بٹورنے والی ڈاکٹر لیڈیز ہیلتھ وزیٹرز کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ زور پکڑ گیا ۔ شہریوں نے پرائیویٹ کلینکوں ’نجی ہسپتالوں میں ڈلیوری کیسوں کیلئے جانا چھوڑ دیا جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں زچگی کیسوں کے آپریشن کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے ،دوسری جانب سے حمل گرانے کیلئے منہ مانگی فیسیں ادا لی جا تی ہیں۔